بلڈ ڈونرز گروپ الرزا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کرگل لداخ
بلڈ ڈونرز گروپ
الرزا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کرگل لداخ
انسان کی رگوں میں دوڑتا خون دنیا کی سب سے قیمتی شئے ہے،جس کا بہہ جانا ایک زندگی کا خاتمہ بن جاتا ہے ۔جب کسی کی جان بچانے کےلئے خون کی ضرورت پڑتی ہے تو اس وقت خون کی اہمیت اور قدر کا احساس ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کو اس کی قدر کا احساس دلانے کےلئے سال میں ایک دن خون کا عطیہ دیا جاتا ہے۔ دنیا کے کونے کونے میں ،ہر ملک میں اور ہر شہر اور ہر گاوں میں خون کا عطیہ دیا جاتا ہے۔ دنیا کو یاد دلایا جاتا ہے کہ رگوں میں دوڑتا خون کتنا قیمتی ہوتا ہے۔
دراصل خون کا عطیہ نہ صرف اخلاقی اور انسانیت کے اعتبار سے صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ صحت کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔ دیکھا جائے تو یہ کار خیر کسی عبادت سے کم نہیں،قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ”جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی“ ۔یہی وجہ ہے کہ جب کسی کو خون کی ضرورت ہوتی ہے تو ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس میں پیش پیش رہے۔
خون عطیہ کرنے کا نظام پوری دنیا میں رائج ہے ، لوگ رضاکارانہ طور پر اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے خون دیتے ہیں ، جو دوسروں کی جان بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس سے معاشرے میں بیماریوں سے بچائو کا راستہ بھی نکلتا ہے
بلڈ ڈونرز گروپ
الرزا ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کرگل لداخ
Comments
Post a Comment